تھائی لینڈ: 3روہنگیا مہاجرین دم گھٹنے سے ہلاک ،2سمگلر گرفتار

تھائی لینڈ: 3روہنگیا مہاجرین دم  گھٹنے سے ہلاک ،2سمگلر گرفتار

بنکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ میں تین روہنگیا پناہ گزین دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے ۔حکام نے دو مشتبہ سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

بچ جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ سمگلروں نے 26 افراد کو دو گاڑیوں میں بٹھا کر تھائی میانمار سرحد عبور کر لی تھی ،اس دوران کئی افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے کہا کہ دو تھائی ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ٹرک ضبط کئے ہیں جبکہ 16 روہنگیا ئی فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں