امریکی انتخابات کا سٹاک مارکیٹس پر خوشگوار اثر،ڈالر کی قدرکم ہوگئی

امریکی انتخابات کا سٹاک مارکیٹس  پر خوشگوار اثر،ڈالر کی قدرکم ہوگئی

لندن (اے ایف پی)امریکی انتخابات میں پولنگ کے آغاز سے اہم سٹاک مارکیٹوں میں زیادہ تراضافہ ہوا جبکہ ڈالرگرگیا ۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی امریکا کی سٹاک مارکیٹ بلند ہوگئی ،وال سٹریٹ میں ایک روز قبل حصص گرگئے تھے جو پولنگ کا آغاز ہوتے ہی بلند ہونے لگے ۔مارکیٹیں کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.1 فیصد بڑھ کر 41,848.30 پر تھی، نیس ڈیک کمپوزٹ انڈیکس 0.6 فیصد چھلانگ لگا کر18291.31 پر پہنچ گیا، دفاعی سافٹ ویئر فرم پالانٹیر کے حصص کی قیمتوں میں 16 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ،پیرس اور فرینکفرٹ میں سودوں میں قدرے اضافہ ہوا تاہم لندن کی مارکیٹ میں منفی کا رجحان تھا کیونکہ سرمایہ کار جمعرات کو بینک آف انگلینڈ کے سود کی شرح کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ،شنگھائی اور ہانگ کانگ میں مثبت رجحان رہا تاہم یورو، برطانوی پاؤنڈ اور ین کے مقابلے ڈالر کمزور ہوا۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں