جرمن چانسلر کا روسی صدر کو 2برس بعد ٹیلی فون
کیف، ماسکو (اے ایف پی)جرمن چانسلر اولاف شولز کا روس کے صدر سے دو برس بعد ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔
روسی صدرپیوٹن نے جرمن چانسلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، یوکرین رکاوٹ بنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اب بھی بات چیت بحال کرنے کیلئے تیار ہے ،امن معاہدے کیلئے تنازع کی جڑ ختم کی جائے ۔صدر پیوٹن نے کہا کہ سکیورٹی ایشوز پر روسی تحفظات دور کیے جائیں تو یوکرین میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر کا روسی صدر کو فون یوکرین جنگ کے محاذ پر امن کی جانب پیشرفت ہے ۔ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ روس کے ساتھ جنگ اگلے سال سفارت کاری کے ذریعے ختم ہوجائے ۔زیلنسکی نے کہا مشرقی یوکرین میں صورتحال مشکل ہے ، روس آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے روسی ہم منصب امن معاہدہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔