بھارت:ہسپتال میں آتشزدگی 10 نومولود ہلاک، 16 زخمی
لکھنو(اے ایف پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے جھانسی مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے این آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کے باعث 10 نومولود جھلس کر ہلاک جبکہ 16 شدید زخمی ہو گئے ۔
آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 16 بچوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، واقعے کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے داخل تھے ۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکسیجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ۔