6 لاشیں ملنے کے بعد نسلی کشیدگی سے دوچار بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو نافذ

6 لاشیں ملنے کے بعد نسلی  کشیدگی سے دوچار بھارتی  ریاست منی پور میں کرفیو نافذ

گوہاٹی (اے ایف پی)18ماہ سے جاری نسلی کشیدگی سے دوچار بھارتی ریاست منی پور میں 6 لاشیں ملنے کے بعدکرفیو نافذ کر دیا گیا ۔

حکام نے پر تشددمظاہروں کے بعد انٹرنیٹ بھی بند کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لاشیں میتی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی ہونے کا شبہ ہے جو گزشتہ ہفتے کوکی باغیوں اور منی پور پولیس کے درمیان فائرنگ کے بعد ضلع جیریبام میں لاپتا ہو گئے تھے ۔واضح رہے میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے باعث 60ہزار لوگ بے گھر ہوچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں