نیوزی لینڈ :سکھ کمیونٹی کو خالصتان ریفرنڈم کی اجازت

 نیوزی لینڈ :سکھ کمیونٹی کو  خالصتان ریفرنڈم کی اجازت

آکلینڈ (آئی این پی )بھارت کے احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے خالصتان کے قیام پر آج اتوار کو آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔اس سے قبل برطانیہ کے علاوہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقدکیے جا چکے ہیں ۔دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں