چین :چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں سے قمری بیس بنانے کی کوشش

چین :چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں  سے قمری بیس بنانے کی کوشش

بیجنگ(اے ایف پی )چین نے چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں سے قمری بیس بنانے کی کو ششیں شروع کر دیں ۔

چین اس کام کی جانچ کے لیے خلا میں تجربہ شروع کر رہا ہے  کہ آیا بیس کی اینٹیں چاند کی اپنی مٹی سے بنائی جا سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹوں کے نمونے لے جانے والا ایک کارگو راکٹ گزشتہ روز کو تیانگونگ خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوا، یہ بیجنگ کے اس مشن کا حصہ ہے کہ وہ 2030 تک انسانوں کو چاند پر بھیجے گا اور 2035 تک وہاں مستقل بیس بنائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں