قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینیٹ میں بیٹھے تمام پی ٹی آئی افراد دونمبر ،خواجہ آصف
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ڈہے ، اس کے قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینیٹ میں بیٹھے تمام افراد دونمبر ہیں۔
لندن میں ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا 26 ویں ترمیم میں انہوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہے کیونکہ پیسے لیے ہوئے تھے ۔ جو ملک سے مخلص نہیں وہ کسی اور کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں۔ عمران خان خود تمام عمر دونمبری کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا جو باربار کہتا ہو کہ ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دونمبر کون ہوگا۔ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا میں عمران خان کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔