سعودی عرب:غداری کے جرم میں 2شہریوں کا سر قلم
ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں وطن سے غداری اور دہشتگردوں کیلئے مخبری کے جرم میں دو شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبدالعزیز اورعلی بن عبداﷲکو قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے وطن سے غداری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ملزموں سے دوران تحقیق دیگر جرائم کا بھی انکشاف ہوا ۔ مجرم دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔عدالت کے حکم پر گزشتہ روز ریاض میں ان کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔