لندن:عدالتی حکم پر بیمار معصوم بچے کو موت کی نیند سلا دیا گیا
لندن (دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ میں ایک بچے کو عدالت کے حکم پر موت کے گڑھے میں دھکیل دیا گیا۔
ماں کی مخالفت کے باوجود عدالت نے بیمار بچے کو موت کی نیند سلانے کا حکم دیا۔ برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد کیس ہے جو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ننھے آیڈن کو اعصاب کی تیزی سے فروغ پانے والی، شدید، تیزی سے بڑھنے والی اور ناقابل علاج اعصابی بیماری لاحق تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنے اور سننے کے علاوہ سونگھ اور محسوس کرسکتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بچے کا علاج روک دیا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ عدالتی حکم پر آکسیجن کا آلہ ہٹایا گیا۔