غیر مقامی افرادکشمیریوں کی زمینیں نوکریاں چھین رہے ، فاروق عبداﷲ

غیر مقامی افرادکشمیریوں کی زمینیں  نوکریاں چھین رہے ، فاروق عبداﷲ

جموں،سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداﷲ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے انکی زمینیں، نوکریا ں اور دیگر اہم وسائل چھین کر غیر کشمیریوں کو دئیے جا رہے ہیں ۔

 فاروق عبداﷲ نے بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر جموں میں سکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریت اور بجری وغیرہ کے ٹھیکے بھی باہر کے لوگوں کو دئیے جا رہے ہیں جس سے  مقامی لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارکباد دی اور کہا کہ کشمیر کی سکھ برادری نے انتہائی مشکل حالات میں مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا مظاہرہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں