چین نے تائیوان کی ماہی گیر کشتی کا کپتان4ماہ بعد رہا کر دیا
تائی پے (اے ایف پی)چین نے غیر قانونی ماہی گیری کے الزام میں چار ماہ سے زائد عرصے تک قید تائیوان کی ماہی گیر کشتی کے کپتان کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا۔
تائیوان حکام کے مطابق 2 جولائی کو دا جن میں کشتی عملے کے پانچ ارکان کو لے کر جا رہی تھی ،چین کے کوسٹ گارڈ نے کنمین جزیروں کے قریب کشتی کو پکڑ لیا۔ عملے کے چار افراد کو اگست میں رہا کیا گیا تھا جبکہ کشتی اور اس کے کپتان کو جمعہ کو رہا ئی ملی ۔ رپورٹس کے مطابق 29ہزار ڈالر جرمانہ ادا کیا گیا جس کے بعد کپتان کو رہائی ملی ۔