دو کروڑ کا روبوٹ کتا ٹرمپ کی حفاظت پر مامور
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دو کروڑ کا روبوٹ کتا ٹرمپ کی حفاظت پر مامور کر دیا گیا۔وسٹن ڈائنامکس کا تیار کردہ سپوٹ نامی روبوٹ کتا امریکی سیکرٹ سروس کا قومی سلامتی کے لیے جدید ترین ہتھیار ہے ۔
رپورٹس کے مطابق روبوٹ کتے کو حال ہی میں فلوریڈا کے پام بیچ میں نومنتخب صدر ٹرمپ کے مارا لاگو ریزورٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔یہ روبوٹ کتا مسلح نہیں لیکن اسے دور سے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔امریکی خفیہ سروس کے مواصلات کے سربراہ انتھونی نے ایک بیان میں کہا کہ نو منتخب صدر کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔