ٹرمپ کی واپسی سے ایران چین تعلقات متاثر نہیں ہونگے :مشیر خامنہ ای
تہران(اے ایف پی) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے باوجود ایران کے چین کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے تہران میں چین کے سفیر کانگ پیو سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔یاد رہے ایرانی وزیر تیل محسن پاکنزاد نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تہران کو ٹرمپ کی کامیابی کے بعد تیل کی فروخت کے حوالے سے کوئی سنگین تشویش نہیں ہے ۔