سابق برطانوی نائب وزیراعظم لارڈ جان انتقال کر گئے
لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم لارڈ جان پریسکاٹ انتقال کر گئے ۔ 86 سالہ لارڈ جان الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ پریسکاٹ لیبر کی تحریک میں ایک قد آور شخصیت تھے ۔وہ تقریباً 40 برس کنگسٹن اپان ہل ایسٹ سے رکن پارلیمنٹ رہے ۔واضح رہے پریسکاٹ نے 1997 کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بلیئر کے نائب کے طور پر 10 سال خدمات انجام دیں۔