زرافہ خطرے سے دوچار نسل کی فہرست میں شامل
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے بتایا کہ زرافے کی آبادی خطرناک شرح سے کم ہو رہی جس کیلئے انہوں نے زرافے کی کئی نسلوں کو بچانے کیلئے تجاویزپیش کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ افریقا سے تعلق رکھنے والے زرافے کو خطرے سے دوچار ہونے والی نسل کے ایکٹ کے تحت وفاقی تحفظ حاصل کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ رہائش گاہ میں کمی، غیر قانونی شکار، شہری آبادکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی زرافے کی نسل کو معدومیت کی جانب لے جا رہی ہے۔