بارسلونا میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاج
بارسلونا(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر سپین میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بارسلونا شہر میں رامبلہ روال پر احتجاج مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں ،ورکرز ،خواتین ،بچوں نے شرکت کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک بانی کو غیر آئینی ، بے بنیاد اور جعلی مقدموں سے رہا ئی نہیں ملتی ان کے چاہنے والے اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی تصاویر اور نعرے درج تھے ۔