2023 میں 85ہزارخواتین ، لڑکیوں کو قتل کیا گیا: اقوام متحدہ

2023 میں 85ہزارخواتین ، لڑکیوں کو قتل کیا گیا: اقوام متحدہ

ویانا(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات وجرائم اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک خاتون کو اپنے ساتھی یا رشتہ دار کے ہاتھوں قتل کیا گیا۔۔۔

اقوام متحدہ نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ نسوانی قتل  خطرناک حد تک بلند سطح پر ہے ۔ تقریباً 85ہزار خواتین اور لڑکیوں کو قتل کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 60 فیصد یا 51ہزار سے زیادہ خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھی یا رشتہ دار کے ہاتھوں مریں۔ گھر خواتین اور لڑکیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ بنے ہوئے ہیں ہے ۔افریقا میں سب سے زیادہ 21ہزار700خواتین اپنے قریبی لوگوں کے ہاتھوں ماری گئیں اس کے بعد امریکااور اوشیانا کا نمبر آتا ہے ۔ یورپ اور امریکا میں گھریلو تشدد میں ماری جانے والی خواتین کا تناسب بالترتیب 64 اور 58 فیصدہے ۔رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکا میں خواتین کا جان بوجھ کر قتل زیادہ تر قریبی ساتھیوں کے ذریعے ہوا۔اس کے برعکس، مردوں کا قتل اکثر گھر اور خاندان سے باہر ہوتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے قتل کو روکنے کی کوششوں کے باوجود ان کی ہلاکتیں خطرناک حد تک بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔دونوں اداروں نے کہا کہ بروقت اور موثر مداخلت کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کو روکا جا سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں