افغانستان میں خواتین تاجروں کی تعداد میں اضافہ
کابل(اے ایف پی)افغانستان میں خواتین تاجروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔گزشتہ چند سالوں میں خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے کاروبار کی تعداد 6سو سے بڑھ کر 10ہزار ہو گئی ہے جو بنیادی طور پر چھوٹے ۔۔۔
گھریلو کاروبار اور چند بڑی کمپنیوں پر مشتمل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقطالبان کی طرف سے نوکریوں پر پابندیوں کے باوجود بہت سی افغان خواتین آن لائن کاروبار کرتی ہیں۔اگرچہ خواتین مصنوعات کی تیاری کا کام کرتی ہیں لیکن افغانستان میں دکانیں چلانا زیادہ تر مردوں کا کام ہے ۔ خواتین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہ فریبہ نوری نے کہا کہ طالبان کے قبضے کے بعد سے رجسٹرڈخواتین تاجروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔