آگ سے فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 15لاکھ اموات
پیرس(اے ایف پی)دی لانسیٹ جریدے کی تحقیق کے مطابق آگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے دنیا بھر میں سالانہ 15 لاکھ سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں ۔
نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ2019اور 2000کے درمیان دل کی بیماری سے سالانہ 4لاکھ 50ہزار اموات آگ سے متعلق فضائی آلودگی سے منسلک تھیں، محققین نے کہا کہ سانس کی بیماری سے مزید 2لاکھ20 ہزار اموات کی وجہ دھواں اور آگ کی وجہ سے ہوا میں پھیلنے والے مہلک ذرات تھے ۔