جارجیا:یورپی یونین کے حامی 170سے زائد مظاہرین گرفتار
تبلیسی (اے ایف پی)جارجیا میں پولیس نے یورپی یونین کے حامی 170سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پتھر، شیشے کی بوتلیں اور دھاتی اشیا سمیت مختلف چیزیں پھینکیں۔حملوں میں 10 ملازمین زخمی ہوئے ۔یاد رہے حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ یہ ہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم کی طرف سے کہا گیا تھا کہ جارجیا 2028 تک یورپی یونین کے ساتھ الحاق کے لئے مذاکرات شروع نہیں کرے گا، اپوزیشن کی جانب سے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹک جارجیا پارٹی روس نواز سیاسی جماعت ہے ۔