معمر جوڑے کا عالمی ریکارڈ، 100 سالہ شخص کی 102 سالہ خاتون سے شادی
فلاڈلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ شخص نے 9 سال کی محبت کے بعد 102 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔
100 سالہ برنی لیٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹرمین نے دنیا میں شادی کرنے والے سب سے معمر جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔مئی 2024 میں ہونے والی ان کی شادی کا اب گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اندراج کیا گیا ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ جوانی میں وہ دونوں پنسلوینیا یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے رہے مگر اس وقت ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔