ڈونلڈ ٹرمپ کو سزاسے استثنیٰ حاصل نہیں :جج

ڈونلڈ ٹرمپ کو سزاسے  استثنیٰ حاصل نہیں :جج

نیویارک (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کی عدالت کے ایک جج نے فحش سٹار کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کے جرم میں امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دی جانیوالی سزامیں حاصل استثنیٰ کے خلاف فیصلہ سنادیا۔

جج جوآن مرچن نے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق صدر کو سرکاری کارروائیوں کیلئے بڑے پیمانے پر استثنیٰ دینے والے مقدمے کی گواہی کے طور پر نہیں ہوتا ہے جو کہ مکمل طور پر غیر سرکاری طرز عمل سے متعلق ہے جس کا استثنیٰ سے تحفظ نہیں ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جج پر تنقید کی ہے جس نے کاروباری دھوکہ دہی کی سزا کو مسترد کرنے سے انکار کردیا۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں جج پر انتہائی غصہ ظاہر کیا اورکہاکہ ایک مکمل طور پر غیر قانونی، بدعنوان، متعصب اور نااہل قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے ریاستہائے متحدہ امریکا کی سپریم کورٹ اور استثنیٰ سے متعلق اس کے تاریخی فیصلے کی مکمل بے عزتی کی ہے لیکن بغیر استثنیٰ کے بھی، یہ ناجائز معاملہ ایک دھاندلی کے سوا کچھ نہیں۔ مرچن جو ایک بنیاد پرست متعصب ہے نے ایک ایسی رائے لکھی جو جان بوجھ کر غیر قانونی ہے ، ہمارے آئین کے خلاف جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں