روس یورپی یونین کیلئے مستقل خطرہ : وزیر اعظم فن لینڈ

روس یورپی یونین کیلئے مستقل  خطرہ : وزیر اعظم فن لینڈ

ہیلسنکی(اے ایف پی)فن لینڈ کے وزیراعظم پیٹری اورپو نے کہا کہ روس یورپی یونین کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس، سویڈش وزیر اعظم الف کرسٹرسن، اطالوی وزیر اعظم و دیگر یورپی رہنماؤں کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بدل گئی ہے، یورپی ممالک کو اپنا دفاع ہر ممکن طریقے سے مضبوط کرنا چاہیے اور ضرورت کے مطابق یوکرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں