بھارت:کم عمر کی شادیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار
گوہاٹی(اے ایف پی)بھارت میں کم عمر کی شادیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ہزار افراد گرفتار کر لئے گئے۔
ریاست آسام کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک پانچ ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا جبکہ حالیہ چھاپوں کے دوران 416 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سماجی برائی کے جڑ سے خاتمے تک سخت اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 22 کروڑ کم سنی کی شادیاں ہوئی ہیں تاہم رواں صدی میں کم عمر کی شادیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔