مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 67 لاکھ افراد کی آمد
مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ؐمیں 67 لاکھ 71 ہزار سے زائد زائرین کی آمد ہوئی، 7 لاکھ 76 ہزار سے زائد زائرین نے مسجد نبویؐ میں نماز ادا کی۔۔۔
جبکہ 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد زائرین نے ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار سات سو نوے ٹن آب زم زم استعمال ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنائی جا رہی ہیں۔