بائیڈن نے 40 میں سے 37 مجرموں کی سزا ئے موت عمر قید میں بدل دی

 بائیڈن نے 40 میں سے 37 مجرموں  کی سزا ئے موت عمر قید میں بدل دی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر بائیڈن نے 40 میں سے 37 مجرموں کی سزا ئے موت عمر قید میں بدل دی ۔

 بائیڈن نے ایک بیان میں کہاکہ میں وفاقی سزائے موت کے منتظر 40 میں سے 37 افراد کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کر رہا ہوں۔تین قیدی جن کیلئے سزائے موت برقرار رہے گی ان میں 2013 کے بوسٹن میراتھن بم دھماکے میں مدد کرنے والا زوخار سارنائیف اور ایک سفید فام بالادستی کا علمبردار شخص ڈیلن روف شامل ہیں جس نے 2015 میں جنوبی کیرولینا میں نو سیاہ فام افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ 2018 میں فائرنگ کر کے 11 یہودیوں کو ہلاک کرنیوالے رابرٹ بوورز کی سزائے موت بھی برقرار رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں