امریکا سے ٹائیفون میزائل سسٹم حاصل کیا جائیگا:فلپائن

 امریکا سے ٹائیفون میزائل سسٹم حاصل کیا جائیگا:فلپائن

منیلا(اے ایف پی)فلپائنی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رائے گیلیڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے سمندری مفادات کو محفوظ بنانے کیلئے امریکا سے ٹائیفون میزائل سسٹم حاصل کرے گا ۔

 جنرل رائے گیلیڈو نے کہا مجھے اپنے ہم وطنوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کی فوج خودمختاری کے تحفظ کیلئے یہ صلاحیت حاصل کر رہی ہے ۔دوسری جانب چین نے فلپائن کی جانب سے میزائل سسٹم حاصل کرنے کے فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے ۔واضح رہے حالیہ مہینوں میں فلپائن کا چین کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ چٹانوں اور پانیوں پر تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں