امریکا :کرسمس سے قبل سٹاربکس کے ملازمین کی ہڑتال، متعدد کیفے بند
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کرسمس سے قبل سٹاربکس کے ورکرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی ہڑتال کا دائرہ نیویارک سمیت مزید 4 امریکی شہروں تک بڑھا دیا ہے ،جمعہ کے روز شروع ہونے والی ہڑتال کے بعد لاس اینجلس۔۔۔
شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں سٹاربکس کے متعدد کیفے بند ہوگئے ہیں۔واضح رہے ، سٹاربکس کی یونین میں 10 ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں۔ملازمین کی ہڑتال کا مقصد انتظامیہ سے فی گھنٹہ اجرت کو 64 فیصد سے 77 فیصد تک بڑھانے کے مطالبے پر عملدرآمد کروانا ہے ۔