دبئی:پولیس بھیس میں بھارتیوں کو لوٹنے پر 4پاکستانیوں کو قید ،جرمانہ

دبئی:پولیس بھیس میں بھارتیوں کو لوٹنے پر 4پاکستانیوں کو قید ،جرمانہ

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں پولیس بھیس میں بھارتیوں کو لوٹنے پر 4 پاکستانیوں کو دو، دو سال قید اور مجموعی طور پر دس لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

دبئی میں الرفا پولیس سٹیشن کے علاقے میں رواں برس 29 مارچ کو دو بھارتی شہریوں کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کرکے لوٹ لیا تھا۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بھارتیوں کو اغوا کرکے لوٹنے والے پولیس اہلکار نہیں بلکہ بہروپیے تھے ۔عدالت نے شواہد اور اعتراف جرم پر مجرموں کو سزا سنائی ۔سزا مکمل ہونے کے بعد چاروں مجرموں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں