حوثیوں کا ایک ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ، بھگدڑ سے 25اسرائیلی زخمی

حوثیوں کا ایک ہفتے میں تیسرا بیلسٹک  میزائل حملہ، بھگدڑ سے 25اسرائیلی زخمی

دبئی (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس سے اسرائیلی شہروں میں بھگدڑ مچ گئی اور25اسرائیلی زخمی ہوگئے ۔

حوثیوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے یفا کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے کو ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وسطی اسرائیل کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو دفاعی نظام نے تباہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کیلئے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور25افرادزخمی ہوئے جن میں ایک خاتون کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں