ناسا کے 2018میں بھیجے گئے سیارے کی سورج کے قریب ترین پرواز

ناسا کے 2018میں بھیجے گئے سیارے  کی سورج کے قریب ترین پرواز

واشنگٹن (اے ایف پی)ناسا کے 2018میں خلا میں لانچ کئے گئے سیارے پارکر سولر پروب نے گزشتہ روز 1700 ڈگری فارن ہائٹ (930 ڈگری سیلسیس)سے زیادہ گرمی کی ڈھال کے ساتھ کسی بھی دوسرے خلائی جہاز کے مقابلے میں سورج کے قریب پرواز کی۔

یہ سیارہ زمین کے بارے میں سائنسی تفہیم کو گہرا کرنے اور زمین پر زندگی کو متاثر کرنے والے خلائی موسم کے واقعات کی پیش گوئی میں مدد کرنے کیلئے سات سالہ مشن پر ہے ۔سیارے کی سورج کے قریب پرواز گزشتہ صبح 6بج کر 53منٹ پر شروع ہوئی تاہم اس کی خلابازوں سے تصدیق کیلئے جمعہ تک انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے وہ زمین پرکئی دنوں تک رابطہ کھو دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں