ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے ہوئے اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو وائرل
واشنگٹن (آن لائن)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں روبوٹ کو ایلون مسک کے بال کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے ۔روبوٹ انسانوں کی طرح مہارت سے بال کاٹتے ہوئے خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے بھی نظر آ رہا ۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ تصور کریں کہ آپ سیلون جائیں ، وہاں انسان کے بجائے ایک روبوٹ آپ کے زبردست انداز میں بال کاٹے ۔صارفین کو تجسس میں مبتلا کرنے کے بعد کیپشن کے آخر میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے ۔