سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری سرکاری رسومات ادا
واشنگٹن(اے ایف پی)سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری سرکاری رسومات واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل میں ادا کر دی گئیں۔۔۔
صدر بائیڈن ،ڈونلڈ ٹرمپ ، سابق صدر براک اوباما ،جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی سرکاری رسومات میں شریک ہوئے ۔واضح رہے جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکی صدر رہے ، 29 دسمبر کو آبائی ریاست جارجیا میں 100 سال کی عمر میں چل بسے تھے ۔