واشنگٹن:ایلون مسک کی پالیسیوں کیخلاف ٹیسلا شوروم کے باہر مظاہرہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایلون مسک کی جانب سے وفاقی ملازمین کی تعداد میں کمی لانے کی پالیسی کے خلاف ٹیسلا کے شو روم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاج میں شامل مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ایلون مسک کی تصویر کے ساتھ نعرے درج تھے ۔خیال رہے صدر ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو اپنی حکومت میں اہم عہدے پر فائز کیا ہے جس کا مقصد وفاقی ملازمین کو برطرف کر کے ان کی تعداد میں کمی لانا ہے ۔