بدعنوانی کیخلاف مظاہرے سربیا سے بلقان ممالک تک پھیل گئے

بدعنوانی کیخلاف مظاہرے سربیا  سے بلقان ممالک تک پھیل گئے

بلغراد(اے ایف پی)بدعنوانی کے خلاف مظاہرے سربیا سے پڑوسی بلقان ممالک تک پھیل گئے ، ہزاروں افراد نے بدعنوانی کا خاتمہ کے نعرے کے تحت مہلک سانحات کیخلاف ریلیاں نکالیں ۔

 انسانی حقوق کے گروپوں  کا کہنا ہے کہ بلقان ممالک بدعنوانی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان صرف سربیا میں ہی سڑکوں پر نکل کر تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یکم نومبر کو سربیا کے شمالی شہر نووی سد میں ٹرین سٹیشن کی چھت گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ لوگوں کا کہنا تھا حکام کی بدعنوانی کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو میں بھی اسی طرح کی ریلیوں کا انعقاد کیاجا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں