جمہوریہ ڈومینکن، نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 144ہوگئی
سانتو ڈومینگو(اے ایف پی)جمہوریہ ڈومینکن کے دارالحکومت سانتو ڈومینگو میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک صوبے کی گورنر سمیت144افراد ہلاک۔۔
جبکہ 160 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ منگل کی صبح نائٹ کلب میں جاری کنسرٹ میں پیش آیا ، جس میں سیاست دان، کھلاڑی اور دیگر افراد بڑی تعداد میں شریک تھے ،کنسرٹ کے دوران اچانک کلب کی چھت گر گئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،جس سے ہلاکتوں کی تعداد 144تک پہنچ گئی ہے ۔