بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے بندرگاہی تجارت کی سہولت ختم کر دی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بھار ت نے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کو دی گئی بندر گاہی تجارت کی سہولت ختم کردی ۔۔
،جس سے بنگلہ دیش کی تجارت کئی ممالک کے ساتھ متاثر ہو سکتی ہے ۔ بھارتی حکومت کے ایک سرکاری سرکلر کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کو سامان برآمد کرنے کیلئے نئی دہلی نے بنگلہ دیش کو جو اپنی بندرگاہیں اور کسٹم سٹیشنز کے استعمال کی اجازت دے رکھی تھی، اس کو ختم کر دیا ہے ۔ بھارت نے شیخ حسینہ کی حکومت کے دور میں جون 2020 میں بنگلہ دیش کو یہ سہولت فراہم کی تھی۔