کرہ ارض سے باہر زندگی کے امکان کی مضبوط نشانیاں دریافت

کرہ ارض سے باہر زندگی کے  امکان کی مضبوط نشانیاں دریافت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرہ ارض سے باہر زندگی کے امکان کی اب تک کی ایسی سب سے مضبوط نشانیاں دریافت کی ہیں ۔۔

جو ایک دوسرے سیارے پر بھی زندگی کے امکان کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔کیمبرج یونیورسٹی کے ماہر فلکیاتی طبیعات مدھوسودھن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مقام پر ہمیں جو کچھ بھی مل رہا ہے ، وہ نظام شمسی سے باہر ممکنہ طور پر حیاتیاتی سرگرمیوں کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہاحیاتیاتی عمل سے پیدا ہونے والی جوگیسیں صرف زمین پر موجود ہوتی ہیں، ان کے کیمیائی فنگر پرنٹس کا پتہ چلنا ایسا پہلا اشارہ ہے کہ ہم ایک اجنبی دنیا کو دیکھ رہے ہیں جو ممکنہ طور پر آباد ہے ۔انہوں نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے استعمال سے ممکنہ طور پر زندگی بدلنے دینے والی اس دریافت کی نشان دہی کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایایہ ایک انقلابی لمحہ ہے ۔مائیکروبیل زندگی کا یہ ممکنہ ثبوت ’کے 2-18بی‘ نامی سیارے پر ملا ہے جو زمین سے تقریباً 8.6 گنا بڑا ہے اور اس کا قطر ہماری زمین سے تقریباً 2.6 گنا زیادہ ہے ۔یہ نئی ریسرچ فلکیاتی طبیعات کے معروف تحقیقی جریدے ایسٹروفزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہوئی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ محققین نے ایک ممکنہ بائیو سائن یا ایک ایسے سیارے پر حیاتیاتی عمل کی علامت دریافت کی ہے جو زمین سے 120 نوری سال کے فاصلے پر ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے ۔سائنسدانوں نے تلقین کی ہے کہ زمین سے باہر زندگی کی تلاش میں صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔

زندگی کے امکان 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں