پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا انتظام کرلے گا:بلوم برگ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا انتظام کرلے گا،۔۔
، بارکلیز پاکستان کی اوور ویٹ ریٹنگ کو برقرار رکھتا ہے ، پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں۔حکومت ستمبر میں میعاد پوری کرنے والے 50 کروڑ بانڈ کی ادائیگی زرمبادلہ ذخائر سے کر لے گی۔ آئی ایم ایف کے سٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی، پاکستان کو 26 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے حکومت 16 ارب ڈالر رول اوور کرے گی اور بقایا 10 میں سے اکثر ادا کر چکی ہے ۔پاکستان خام تیل قیمت سے درآمدی بل اور کمزور برآمدی محصولات سے زرمبادلہ کمی کو کسی حد تک پورا کرے گا۔
بلوم برگ