یوکرین، روس رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے ، ٹرمپ پر امید
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے تنازع ختم کرنے کیلئے معاہدہ کر لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک معاہدے کے بعد امریکاکے ساتھ بڑا کاروبارشروع کریں گے اور فریقین دولت کمائیں گے ۔دوسری جانب روس نے ایسٹر جنگ بندی کے بعد یوکرین پر دوبارہ حملے شروع کر دئیے ۔روس نے کہا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن جاری ہے ۔یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے محض چند گھنٹوں بعد روس نے کئی ڈرون حملے کئے ۔