امریکی وزیر دفاع نے دوسری بار جنگی معلومات چیٹ گروپ میں شیئر کر دیں

امریکی وزیر دفاع نے دوسری بار جنگی  معلومات چیٹ گروپ میں شیئر کر دیں

واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دوسری بار حساس جنگی معلومات ایک ایسے چیٹ گروپ میں شیئر کر دی ہیں جس میں ان کی اہلیہ اور بھائی بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ وہی سگنل میسجنگ ایپلی کیشن ہے جہاں انہوں نے مارچ میں یمن کے حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں کی تفصیلات ڈال دی تھیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں تک معلومات پہنچیں ان میں 13 مزید افراد بھی شامل تھے ، انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ چیٹ کو ڈیفنس ٹیم ہڈل کا نام دیا گیا تھا۔ ڈیموکریٹک رہنما چک سکمر نے ایکس پر لکھا کہ ہیگستھ نے زندگیوں کو خطرے میں ڈالامگر ٹرمپ اب بھی ان کو عہدے پر فائز رکھے ہوئے ہیں ،متعدد سابق اور موجودہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حملوں سے قبل خفیہ آپریشن کو شیئر کرنے سے پائلٹس کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں