بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ

بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑنے والی گلوکارہ پر غداری کا مقدمہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) پہلگام حملے پر بھارتی حکومت، فوج، سکیورٹی اداروں اور وزیر اعظم مودی کا بھانڈا پھوڑنے والی بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف غداری سمیت 10 الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف لکھنو میں مقدمہ دائر کیا گیا ، ان کی ایک مختصر ویڈیو ایکس پر وائرل ہوئی، جسے پاکستان سے چلائے جانے والے ایک اکائونٹ سے ری شیئر کیا ۔مختصر ویڈیو میں بھوجپوری گلوکارہ نے پہلگام واقعے کو بھارتی حکومت کا ڈراما قرار دیا تھا ،انہوں نے کہا کہ واقعے کو بنیاد بنا کر مودی بہار میں ووٹ مانگیں گے ۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ دوسرے ممالک کی جنگیں ایک فون کال پر رکوانے یا بند کروانے کے دعوے کرنے والے مودی اپنے ہی ملک میں ہونے والے واقعے کو نہیں روک پائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں