چین کا ایک بار پھر پاکستان ،بھارت کو تحمل کا مشورہ

چین کا ایک بار پھر پاکستان ،بھارت کو تحمل کا مشورہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی)چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک  بھارت کشیدہ صورتحال پر اپنی پوزیشن واضح کرچکے ، چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش  مند ہے ۔ترجمان کے مطابق امن اور مکمل جنگ بندی کے لیے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں