اسرائیل ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار:اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

 اسرائیل ایران کیخلاف جنگ ختم  کرنے کو تیار:اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل چند دنوں میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا نے انتہائی معتبر سکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ۔۔۔

اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہے ۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایران جنگ ختم کرنے پرنہ ہاں کی اور نہ انکار کیا۔میڈیا کے مطابق اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے اور ایران کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔البتہ اسرائیلی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔اسرائیلی حکام کا عزم ہے کہ ایرانی اپوزیشن کو سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کو ہٹانے کیلئے سپورٹ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں