فرانس :پارکوں، ساحلوں ،بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی
پیرس(اے ایف پی)فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ آج اتوار سے ساحلوں ، پارکوں، عوامی باغات اور بس شیلٹرز میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
ہفتہ کو سرکاری گزٹ میں شائع حکم نامے کے مطابق لائبریریوں، سوئمنگ پولز اور سکولوں کے باہر بھی سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی ، اس کا مقصد بچوں کو تمباکو نوشی سے بچانا ہے ۔ حکم نامے میں الیکٹرانک سگریٹ کا ذکر نہیں تھا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 158 ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔