میانمار کے عبوری صدر میانت سو 74 سال کی عمر میں چل بسے

میانمار کے عبوری صدر میانت سو  74 سال کی عمر میں چل بسے

ینگون(اے ایف پی)فوج کی جانب سے میانمار کے نامزد عبوری صدر میانت سو جمعرات کو 74 برس کی عمر میں چل بسے ۔۔

وہ طویل عرصے سے علیل اور پارکنسنز کے مرض میں مبتلا تھے ۔ فوجی حکومت کے مطابق ان کا انتقال نیپیڈاو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ میانت سو 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد عبوری صدر بنے تھے ۔ ان کا جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں