سگریٹ سمگلنگ کیلئے غباروں کا استعمال ، لیتھوانیا ایئرپورٹ بند
ویلنیئس (اے ایف پی)بیلاروس سے درجنوں غباروں کے ذریعے سگریٹ سمگل کیے جانے کے باعث لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس کا ایئر پورٹ منگل کی رات عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔۔۔
نیشنل کرائسز مینجمنٹ سنٹر کے مطابق یہ اس سال کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔فلائٹس رات 11 بجے سے صبح ساڑھے 6بجے تک معطل رہیں۔واضح رہے غبارے یورپی یونین میں مہنگے سگریٹس کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔