ترک فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ

ترک فوجی کارگو طیارہ  جارجیا میں گر کر تباہ

استنبول(اے ایف پی)ترک وزارت دفاع کے مطابق منگل کو جارجیا میں ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ آذربائیجان سے واپس آرہا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 20 افراد سوار تھے۔۔۔

وزارت نے کہا کہ حادثے کے بعد ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔ فی الحال کسی جان کا نقصان یا بچائے گئے افراد کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ترک حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ کریش کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں