جنوبی کوریا :سابق انٹیلی جنس چیف گرفتار ، پارلیمنٹ کومارشل لا کی رپورٹ نہ دینے کا الزام
سیول (اے ایف پی) سابق قومی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ چو تائے یونگ کو بدھ کے روز ڈیوٹی میں غفلت اور شواہد تباہ کرنے کے خطرے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔۔۔
عدالت نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی درخواست پر وارنٹ جاری کیا۔ چو تائے پر الزام ہے کہ اس نے سابق صدر یون سُک یول کے مارشل لا کے اعلان کی خلاف ورزی کو پارلیمنٹ کو رپورٹ نہیں کیا اور جھوٹے بیانات دئیے ۔ اس گرفتاری کے بعد پراسیکیوٹرز نے سابق صدر اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی الزامات میں اضافہ کیا ہے ، جس سے ملک میں سیاسی بحران بڑھ گیا ہے ۔